ریلوے پالیسی اور میرٹ کے مطابق شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ ڈی ایس ریلوے انعام اللہ

لاہور (پریس ریلیز) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے کھلی اور ای کچہری میں ریلوے ملازمین سمیت عوامی شکایات سنیں۔ اکثر شکایات کا ازالہ موقع پر ہی کر دیا گیا جبکہ دیگر شکایات سے متعلق افسران کو میرٹ اور ریلوے پالیسی کے مطابق شکایات کے ازالے کیلئے احکامات دیئے گئے۔
ریلوے کوارٹرز کی الاٹمنٹ، میڈیکل ری ایمبرسمنٹ بلز کی ادائیگی، رینالہ خورد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین اسٹاپ کا مطالبہ، پاکپتن سیکشن پر بلھے شاہ ٹرین کی بحالی، سیالکوٹ براستہ وزیرآباد راولپنڈی ٹرین کی بحالی سمیت بند ٹرینیں بحال کرنے کا عوامی مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملازمین کی ٹرانسفرپوسٹنگ، کوارٹرز میں سرچ آپریشن، انکروچمنٹ سے متعلق شکایات بھی سنیں گئیں۔
کھلی کچہری کے موقع پر ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ کا کہنا تھا کہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے کوشاں ہیں تاہم ریلوے پولیسی، میرٹ کے مطابق شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ایک شکایت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ زیرالتوا کیسز والی شاپس سیل کردی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمے کی بہتری کیلئے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے وژن کے مطابق مسافروں اور ریلوے کے ساتھ منسلک لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
کھلی کچہری میں شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے حوالے سے ملازمین اور سائلین کا اعتماد اور رجحان بڑھنے لگا ہے جوکہ انتظامیہ کے سنجیدہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
کھلی کچہری میں ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل پرسانل آفیسر محمد رضا حسین،، ڈویژنل الیٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئر عبدالرحمان، اکاونٹس آفیسر فاروق احمد کے علاوہ متعلقہ افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔