107

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے گورنر قندھار کی ملاقات

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے گورنر قندھار کی ملاقات

گورنر قندھار، افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس اور حکمت عملی کے نائب سربراہ حاجی ملا شیرین اخوند نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی ہے۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی  کا کہنا ہے کہ گورنر ملا شیرین سے تعمیری ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ مسلسل رابطوں کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

نگراں وزیر خارجہ نے تجارت اور رابطوں کی مکمل صلاحیت کے استعمال کےلیے تمام مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

 افغان وفد نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ مدد پر پاکستان کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں