15

گیس لیکیج کا دھماکا، 3 افراد جھلس گئے

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے روات میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہونے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج کے دھماکے کے بعد گھر میں آگ لگ گئی تھی جس سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں