16

اعظم سواتی، مشتاق غنی کی کاغذات مسترد ہونے کیخلاف استدعا پر فیصلہ محفوظ

مشتاق غنی اور اعظم سواتی—فائل فوٹو
مشتاق غنی اور اعظم سواتی—فائل فوٹو

ایبٹ آباد کے الیکشن ٹریبونل نے سماعت کرتے ہوئے سابق سینیٹر و وفاقی وزیر اعظم سواتی اور مشتاق غنی کےکاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن ٹربیونل نے وکلاء کے دلائل سن کر اعظم سواتی اور مشتاق غنی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی این اے 15 سے اور مشتاق غنی کے این اے 17 سے مسترد ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ مانسہرہ کے حلقے این اے 15 میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے مقابلے میں اعظم سواتی نے کاغذاتِ نامزگی جمع کرائے تھے۔

اس حلقے سے نواز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی اعظم خان سواتی نے چیلنج کیے تھے۔

الیکشن ٹریبونل نے آج نواز شریف کی درخواست پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔

الیکشن ٹربیونل کا کہنا تھا کہ ممبرانِ پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلےکاانتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں