10

بانی پی ٹی آئی کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بانی پی ٹی آئی کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائی کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں کیس زیرِ سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی، کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں