12

صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج

صنم جاوید--- فائل فوٹو
صنم جاوید— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے صنم جاوید کے این اے 119،120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کی۔

اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں