15

خواجہ سرا نایاب علی کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل مل گیا

نایاب علی--- فائل فوٹو
نایاب علی— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے خواجہ سرا نایاب علی کے الیکشن لڑنے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کے خلاف اپیل خارج کردی۔

خواجہ سرا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرنے سے متعلق ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

الیکشن ٹربیونل کے جسٹس ارباب طاہر نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کی۔

اس معاملے پر ملتان کے ووٹر خواجہ سرا ندیم الظفر نے نایاب علی کے کاغذات منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں