14

کراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے تینوں افراد بیکری میں کام کرتے تھے، وہ دکان بند کرکے گھر جارہے تھے کہ نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار چاروں حملہ آور فرار ہوگئے، پولیس کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 6 خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سیف الرحمٰن اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شہریوں سے لوٹ مار کی۔

ڈاکوؤں نے شہری کی موٹرسائیکل بھی لے جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں