3

نصیر آباد کے علاقہ میں کار سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ



فائرنگ کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

چند روز قبل ویسٹریج کے علاقہ سے چھینی گئی ہنڈا سٹی کار و موبائل فون اور پسٹل برآمد

راولپنڈی  نصیر آباد کے علاقہ میں پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی جو مختلف تھانوں میں ہاؤس رابری کے مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہے، ملزم سے چند روز قبل ویسٹریج کے علاقہ سے چھینی گئی ہنڈا سٹی کار و موبائل فون اور پسٹل برآمدہوا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، ڈاکوؤں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کو گرفتار کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں