ڈھیری ، ٹاہلی موری ، لال کرتی، بائیس نمبر ، اڈیالہ روڈ ، خواجہ کارپوریشن ، مورگاہ سینکڑوں ریڑھیوں سے یومیہ 2 سے 3 ہزار کی وصولیاں ، اعلی افسران کے نام پر سرکاری لوٹ مار
انچارج خادم ستی کا موقف اعلی افسران سب جانتے ہیں اس واضع موقف کے بعد بھی کوئی چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے ، ادارہ
راولپنڈی ( مدثر الیاس کیانی سے ) چکلالہ کنٹوننٹ بورڈ تجاوزات کے انچارج خادم ستی کے مطابق ریڑھیوں اور تجاوزات کی اصل وجہ اعلی افسران کو بتایا جانے پر کئی اہم سوال پیدا ہو گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ چکلالہ کنٹوننٹ بورڈ کے علاقوں بلخصوص جھنڈا ، ٹاہلی موری ، لال کرتی ، بائیس نمبر ، مورگاہ سمیت دیگر علاقوں میں روزانہ صبح سویرے سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں نمو دار ہو جاتی ہے جن سے ذرائع کے مطابق تجاوزات کا عملہ فی کس 2 سے 3 ہزار یومیہ کے علاؤہ اعلی افسران کے ناموں پر مفت میں پھل سبزیاں اور کپڑے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور اس نقصان کو پورا کرنے کیلئے ریڑھی بان من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں اور یوں تجاوزات کے عملے کی سرکاری لوٹ مار کا خمیازہ اہلیان کینٹ کو اپنی جیبوں سے ادا کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے جب انچارج تجاوزات خادم ستی سے حقائق پوچھنے کیلئے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ میرے افسران سب جانتے ہیں ان کے اس واضع موقف کے بعد بھی اگر کوئی ذمہ دار شواہد کے ساتھ چکلالہ کی حدود میں لگنے والے سینکڑوں ریڑھیوں کے حوالے سے اپنا موقف دینا چاہے گا تو ادارہ اسکو مناسب جگہ فراہم کرے گا.
