19

اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاﺅن جاری


سنگین جرائم میں ملوث 05 مجرمان سمیت 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے1125 گرام ہیروئن ،1100 گرام چرس اور 07 عدد پستول برآمد ملزمان کے خلاف مقدما ت درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

اسلام آباد (رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاﺅن جاری ہے،اس سلسلہ میں تھانہ ترنو ل، تھانہ کھنہ ، تھانہ کو ہسار ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ سمبل ، تھانہ سنگجانی اور تھانہ سہالہ پولیس ٹیموں نے ملزمان نعیم ، آفتاب خان ، احمد ممتاز ، عدنان ، شفقت ، عاطف ، سیف اللہ ، محمد سمیر اور اکبر حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1125 گرام ہیروئن ،1100 گرام چرس اور 07 پستول برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث پانچ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی،ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پر فوری اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں