ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن اور نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران کی شرکت
منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں، منشیات کے مقدمات میں سزایابی نہ ہونے پر متعلقہ افسران سے جواب طلبی کی جائے گی
سی پی او، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور ڈاؤن جاری ہے
راولپنڈی( کرائم رپورٹر )،سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن اور نارکوٹکس یونٹ کے تفتیشی افسران نے شرکت کی،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنایا جائے، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی براہ راست نگرانی کریں، منشیات کے مقدمات میں سزایابی نہ ہونے پر متعلقہ افسران سے جواب طلبی کی جائے گی،منشیات سپلائرز کو سزا دلوا کر معاشرہ کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکتا ہے،منشیات سپلائرز کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں،غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرہ کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھرپور ڈاؤن جاری ہے۔
