6

قرآن و سنت کے مطابق اقامتِ دین کا نفاذ جماعتِ اسلامی کی بنیادی دعوت ہے۔


عیدالاضحیٰ پر سخت گرمی میں کام کرنے والے کارکنان جماعت اسلامی کاقیمتی اثاثہ ہیں ۔
خدمتِ خلق، یتیموں کی کفالت اور دکھی انسانیت کی مدد اللہ رب العزت کی رضا کا ذریعہ ہے۔
امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا شاہدرہ میں “چرم ہائے قربانی مہم میں کام کرنے والے کارکنان کے اعزاز میں عید ملن تقریب سے خطاب

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کے مطابق اقامتِ دین کا نفاذ جماعتِ اسلامی کی بنیادی دعوت اور مقصدِ حیات ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہی کارکنان اور ارکانِ جماعت کی زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ لوگوں کی خدمت کرنا، مصیبت زدہ افراد کے کام آنا، یتیموں کی کفالت کرنا اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایسے اعمال ہیں جو اللہ رب العزت کی خوشنودی کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار شاہدرہ میں چرم ہائے قربانی مہم میں خدمات سرانجام دینے والے کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں شدید گرمی کے باوجود چرم ہائے قربانی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے والے کارکنان کو جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت، فلاحی منصوبوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے کارکنان قابلِ ستائش ہیں جن کی بے لوث خدمات پوری جماعت کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو نیکی کی طرف راغب کرنا، معاشرے کی اصلاح کے لیے جدوجہد کرنا اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے عملی کردار ادا کرنا جماعت اسلامی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ مادر پدر اور غیر اللہ کے نظام نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ لوگ اپنے اصل مقصدِ حیات اور دین کے غلبے کی جدوجہد سے دور ہو چکے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دین کی طرف متوجہ کیا جائے اور انہیں اس انقلابی تحریک کا حصہ بنایا جائے جو ملک و قوم کی حقیقی فلاح اور کامیابی کی ضامن ہے۔تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال، امیر ضلع میاں عثمان افضل، قیم ضلع چوہدری اسلم، سیکرٹری پبلک ایڈ جماعت اسلامی لاہور شاہد نوید ملک، جہانگیر خان، چوہدری عبدالرشید سمیت دیگر ذمہ داران، ارکان اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی لاہور اور امیر ضلع جماعت اسلامی لاہور نے چرم ہائے قربانی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان خدمتِ خلق اور دین کی سربلندی کے لیے اپنی روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں