12

کورئیر ون کمپنی کا سالانہ ایوارڈز شو، انڈیگو ہوٹل گلبرگ میں پروقار تقریب ، لاہور چمیبر آف کامرس الیکشن کے امیدوار ڈاکٹر شہزاد کی مہمان خصوصی شرکت

لاہور( عمیر جٹ سے )کورئیر ون کمپنی کے زیرِ اہتمام سالانہ ایوارڈز شو کا انعقاد لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع انڈیگو ہوٹل میں کیا گیا، جس میں کمپنی کے عہدیداران، ورکرز اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن کے امیدوار ڈاکٹر شہزاد نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران کورئیر ون کمپنی کے اونر ماجد شاہ کی جانب سے کمپنی کے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمپنی اونر ماجد شاہ کا کہنا تھا کہ ادارے کی کامیابی میں ورکرز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ محنت، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
تقریب میں شرکت کرنے والے ڈاکٹر شہزاد نے کورئیر ون کمپنی کی انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ورکرز میں ایوارڈز کی تقسیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں محنت کرنے والے ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ ادارے اور ملازمین کے درمیان اعتماد بھی مضبوط ہوتا ہے۔تقریب کے اختتام پر ایوارڈ حاصل کرنے والے ورکرز حاجی رمضان ، محمد سعید ، حنان ، مظر ، تصور ، عثمان کے علاوہ خصوصی محمد شفیق آپریشن منیجر کو خصوصی ایوراڈز سے نوازا گیا کمپنی اونر ماجد شاہ نے تقریب کے مہمان خصوصی اور تمام ورکرز کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پر کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں