4

حکمران 20 ستمبر کے مارچ سے قبل پٹرول لیوی ختم کریں، ورنہ جماعت اسلامی کا مارچ حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو جائے گا: ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ سے قبل پٹرول لیوی ختم کریں، بصورت دیگر جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو جائے گا۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کے بغیر اسلام آباد سے واپس نہیں آئے گی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں اور اشرافیہ کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا ہوں گی۔ سود کی شرح میں تین فیصد کمی اور آئی پی پیز کے معاہدوں میں ضروری ترامیم کرکے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے اور پٹرول لیوی کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکمرانوں نے اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات نہ کیے تو عوامی غیظ و غضب میں مزید اضافہ ہوگا اور حکمرانوں کو بھاگنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے میدان میں موجود ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کی بھرپور تیاری کریں، ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد کی طرف امڈ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت ملک کے کونے کونے سے مرد، خواتین اور نوجوان 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔ جماعت اسلامی لاہور، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کی کال کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی بوجھ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں