122

مصنوعی ذہانت کا نیا ٹول متعارف

مصنوعی ذہانت کا نیا ٹول متعارف

ٹیکنالوجی جائنٹ کوالکوم نامی کمپنی نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایسا نیا ٹول متعارف کرایا ہے جو آپ کے برے سے خاکے کو فن کا شاہکار بنا سکتا ہے۔ یہ ٹول 12 سیکنڈ میں خاکے کو آپ کی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کو کنٹرول نیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سافٹ ویئر حیرت انگیز طور پر اس طرح کے دیگر سافٹ ویئر سے مختلف ہے اور اس کو استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ خصوصیت اس کو مستقبل میں بڑی موبائل بنا سکتی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بہتر کی جانے والی یہ تصویر مکمل طور پر پرائیوٹ ہوں گی اور کسی ثالثی فریق کلاؤڈ پر کوئی ڈیٹا بیک اپ نہیں ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کنٹرول نیٹ میں تصویر کی تحریر ڈالنے کے ساتھ تخلیقی عمل کے لیے اضافی تصویر بھی ڈال سکتے ہیں۔ منتخب کی گئی تصاویر میں بنائے خاکوں سے لے کر فوٹوگراف کچھ بھی ہوسکتا ہے جب کہ تحریر استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصویر کا نیا ورژن بنایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں