105

جنوبی کوریا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر پر حملہ

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

جنوبی کوریا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اپوزیشن لیڈر لی جائے مائے یونگ پر قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق بیوسن شہر میں نئے ایئر پورٹ کے دورے کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے ان کی گردن پر نوکیلی چیز گھونپ دی۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد 59 سالہ لی جائے مائے یونگ زمین پر گر گئے جس کے بعد کئی لوگ ان کی مدد کو آگے بڑھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لی جائے مائے یونگ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں