پبلک ایڈ کمیٹی کا سروے ،مہنگائی سنگین عوام کو فوری حقیقی سہولتیں دی جائیں۔
قرضوں کے باوجود عوام بدحال، گراں فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب نے 11 ارب روپے کا طیارہ خرید لیا، تاہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کی شربا مہنگائی، سنگین بے روزگاری، بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے حوالے سے سید مودودی اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس
لاہور (عمرحیات چوہدری)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریکارڈ قرضوں کے باوجود حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور رمضان المبارک میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ چکن، سبزیوں، دالوں، آلو اور پھلوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ سرکاری دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔اربوں ڈالر کے قرضے امریکی اور عالمی مالیاتی اداروں سے حاصل کرنے کے باوجود ملک میں معاشی حالات بہتر نہ ہو سکے۔ وزیر اعلی پنجاب نے 11 ارب روپے کا طیارہ خرید لیا، تاہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آلو اور دیگر سبزیاں مہنگی جبکہ پھل عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں۔ گذشتہ 10 سالوں میں ماہرین کے مطابق غربت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے اور متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال اور صدر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے رمضان پیکیج کو ناکافی اور غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے اعلانات عملی اقدامات میں تبدیل ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ رمضان ریلیف بازاروں میں عدم دستیابی اور مقررہ نرخوں پر اشیاء نہ ملنا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف فوری اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ رمضان المبارک کے دوران خصوصی اور مؤثر پرائس کنٹرول میکانزم نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محض بیانات اور نمائشی اقدامات کے بجائے سنجیدہ، مربوط اور فوری پالیسی اقدامات کیے جائیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی اور عوامی استحصال کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی۔
