7

سی ای او ریلوے محمد حفیظ اللہ خان کا لاہور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، لاہور ریزرویشن آفس کی اپگریڈیشن سے متعلق ہدایات جاری

لاہور: (عمرحیات چوہدری) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ خان نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔ سی ای او ریلوے نے لاپور ریزرویشن آفس کی اپگریڈیشن کے حوالے سے افسران کو ہدایات دی اپ گریٹڈ اپ گریڈیشن کے حوالے سے ادا افسران کو ہدایات دیں اور کہا کہ مسافروں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ دورے کے دوران سی ای او ریلوے نے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 پر قائم سی آئی پی لاؤنجز، فیملی لاوُنج، فیملی ہالز اور ویٹنگ ہالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کولر میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی بھی چیک کی۔

سی ای او ریلوے نے اسٹیشن پر موجود مسافروں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔ مسافروں کی جانب سے سامنے آنے والی چند شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا جبکہ دستیاب سہولیات پر متعدد مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد حفیظ اللہ خان نے پارسل آفس اور پارسل گودام کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سامان کی ترسیل اور سامان کی اِن اور آؤٹ کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

سی ای او ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی لمبائی میں جاری توسیعی منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کہ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئےمنصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔

واضح رہے مزکورہ پلیٹ فارمز کی لمبائی میں توسیع منصوبے کا فیصلہ سی ای او ریلوے نے ڈی ایس ریلوے لاہور انعام اللہ کے ہمراہ گزشتہ دنوں لاہور اسٹیشن کے دورے کے موقع پر کیا تھا۔

اس موقع پر سی ای او ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی اولین ترجیح مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور حمدان نزیر، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل مکینیکل انجینیئر محمد عمران، ڈویژنل الیکٹریکل انجینیئر جہانزیب احمد خان، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینیئر غلام مرتضیٰ، ڈویژنل میڈیکل آفیسر سمیرا رانا، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر شہریار نوید سمیت دیگر افسران اور عملہ بھی سی ای او ریلوے کے ہمراہ موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں