قصور(نمائندہ خصوصی) زرائع کے مطابق ضلع قصور کے علاقے تھانہ صدر ڈویژن، گلبرگ کالونی بلوچوں والا محلہ، میاں یوسف والی علاقہ مکینوں نے ایک مبینہ متحرک جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق مذکورہ گلی میں مبینہ طور پر سابقہ ریکارڈ رکھنے والے افراد پر مشتمل ایک گروہ سرگرم ہے، جس کے سرغنہ کے طور پر محمد رضوان کا نام لیا جا رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے اس پر 15 سے 20 مختلف دفعات کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں محمد رضوان کے زیرِ استعمال سفید رنگ کی 2019 ماڈل ویگن گاڑی، جس کا نمبر DBP 338 بتایا جاتا ہے، مختلف نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔ اس کو تحویل میں لے کر اس کا ریکارڈ چیک کیا جائے
مقامی افراد کے مطابق مذکورہ گروہ میں فیضان، فرمان، محسن رضا عرف شنکر سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں، جبکہ بعض خواتین کے مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مبینہ گروہ کی سرگرمیوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اہلِ علاقہ نے پولیس سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ علاقے میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔




