11

علاؤالدین اکیڈمی گرلز ہائی سکول باغبانپورہ میں فنڈ ریزنگ گالہ 2026منعقد



لاہور(عمرحیات چوہدری) علاؤالدین اکیڈمی گرلز ہائی سکول باغبانپورہ میں *زرینہ شمیم فاونڈیشن* کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ گالہ 2026 ءکی پروقار تقریب منعقدہوئی فنڈ ریزنگ گالہ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈم زرین نیازی کی خصوصی شرکت اور  اساتذہ ، طلباء و طالبات کے ساتھ والدین کی بڑی تعداد نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی۔ *فنڈ ریزنگ گالہ کی تقریب میی یونیورسٹی میں پڑھنے والی 6 طالبات کو  زرینہ شمیم اسکالرشپ  پروگرام کے تحت  لیپ ٹیپ دئیے گئے۔* اس تقریپ کی مہمان خصوصی  میڈم کشور ٹینا حمید فاونڈنگ ڈائریکٹر آف ٹیچنگ اینڈ لرنگ سنٹر ایچیسن کالج تھیں فنڈ ریزنگ گالہ میں طلبا و طالبات نے بھرپور پرفارمنس کرتے ہوئے مختلف اور دلچسپ موضوعات پرٹیبلوز پیش کئے۔ طلباء و طالبات اور تمام حاضرین  اس فنڈ ریزنگ گالہ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ سکول ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈم زرین کا اس حوالے سے کہنا تھا علاؤالدین اکیڈمی گرلز ہائی سکول باغبانپورہ 1968 سے تعلیمی خدمات میں مصروف عمل ہے سکول میں دین و دنیاوی تعلیم کے ساتھ اس طرح کی تقریبات طلبہ و طالبات کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں تعلیم کے حصول کے ساتھ طلبہ کی ذہنی نشوونما کیلئے ایسی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے جس میں طلباء و طالبات اپنے فن کا مظاہر کرتے ہوئےحاضرین کو مثبت انداز فکر کی طرف بھی راغب کرتے ہیں۔ والدین نے بھی  میڈم زرین نیازی کی اس کاوش کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں