40

اسلام آباد میں فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کا استعمال

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں بھی جلد ہی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلد ہی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پہلے سے مشکلات زدہ معیشت میں مزید لوگوں کو بے روزگار کرنے کیلئے ڈرونز کااستعمال۔

ایک صارف نے مزاحیہ ٹوئٹ  کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ فوڈ ڈیلیوری کے لیے شاپر ڈبل رکھوائی جائے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے ڈرونز کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک آن لائن سروس کمپنی کی جانب سے بھی کراچی اور لاہور میں فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرونز کے استعمال کا اعلان کیا گیا تھا۔

کیپٹل میل کے رپورٹرز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ ون ٹائم ایکٹیویٹی ہے پندرہ دن تک ڈی سی آفس میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں  مختلف سکول کے بچوں کو بلا کر نجی  فوڈ چین کے ذریعے آن لائن آرڈر دیئے جائیں گے اور ان کی ڈیلیوری ڈرون کے ذریعے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں