104

جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک رخصت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی رخصت منظور کرلی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے جسٹس بابر ستار کی 30 ستمبر سے 29 اکتوبر تک رخصت منظور کی ہے، جسٹس بابر ستار کی ایک ماہ کی چھٹیوں کے دوران ان کی عدالت کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی 2 ماہ کی تعطیلات کے دوران جسٹس بابر ستار نے صرف ایک ماہ چھٹی کی اور ایک ماہ انہوں نے مقدمات کی سماعت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں