18

فضائی آلودگی ناپنے والا اوپن سورس آلہ

فضائی آلودگی ناپنے والا اوپن سورس آلہ

فضائی آلودگی ایک خوفناک عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔ اسی بنا پر میساچیوسیٹس آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے اوپن سورس اور کم خرچ آلہ بنایا ہے جسے گاڑی میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ماہرین نے اس کو ’’فلیٹ برن ‘‘ کا نام دیا ہے ۔یہ آلہ اتنا ارزاں ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے استعمال کرسکیں گے۔ اس کے تمام اجزا تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کئے گئے ہیں جن پر کم لاگت آئی ہے۔ روایتی سینسر بہت مہنگے اور بھاری ہوتے ہیں جب کہ فلیٹ برن ایک بہترین ایجاد ہے۔

ایم آئی ٹی کی سینس ایبل لیب سے وابستہ کارلو ریٹی اور ان کے ساتھی اس کے موجد ہیں۔ اس ٹیم نے دنیا بھر کے کئی بڑے شہروں میں اس کی آزمائش شروع کردی ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے ’سٹی اسکینر‘ میں صوبے کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت اور دیگر تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ برس سے اس پر کام کررہے تھے اور اب اس کا پہلا نمونہ سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں