تیل جذب کرنے اور بیکٹیریا تلف کرنے والا فوم تیار

تیل جذب کرنے اور بیکٹیریا تلف کرنے والا فوم تیار

اس جدید دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں، اس ضمن میں جارجیا یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا فوم بنایا ہے جو ایک جانب تو ماحول سے آلودہ تیل جاذب کرسکتاہے اور دوسری جانب طبی آلات اور آپریشن کے دوران بیکٹیریا بھی جذب کرسکتا ہے۔ 

اسے ’’سپرفوم‘‘ کا نام دیا ہے ۔ یہ فون سہ ابعادی ہے اور پولی دائی میتھائل سائلوکسین) پی ڈی ایم ایس کے تانے بانے سے وضع کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس پر گرافین کے چھوٹے ذرّات ڈالے گئے ہیں، جب کہ تانبے کا برادہ رکھا گیا ہے جو جراثیم دور کرنے میں مشہور ہیں۔

اس نسخے سے بننے والا فوم ایک جانب تو تیل کو جذب کرسکتا ہے تو دوسری جانب بیکٹیریا کو مارنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ تجرباتی طور پر فوم کو تیل ملے پانی میں آزمایا گیا تو اس نے پانی سے تیل جذب کرلیا۔ اسے اپنی ترکیب کی بنا پر بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ فوم دیگر آلودہ مائعات یعنی کلوروفارم، ہائیڈوروکلورک ایسڈ اور دیگر مضر آلودگیوں کو جذب کرتا ہے، پھر تانبے کے نینوذرّات اسے مکمل طور پر جراثیم کُش بناتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تانبے کے نینوذرّات اسے بجلی کا موصل (کنڈکٹر) بناتے ہیں ،جس کے دیگر استعمال بھی ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں