42

اسرائیلی فوج کا سرنگوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کا دعویٰ

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اب تک دریافت ہونے والی سرنگوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سرنگوں کا یہ نیٹ ورک شمالی غزہ کے نیچے ہے، اس علاقے میں اسرائیلی فوج کو کارروائی کرتے ہوئے 2 ماہ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کو ان سرنگوں کی تعمیر کے وقت بنائی گئی ویڈیوز بھی ملی ہیں، سرنگوں کے لیے کھدائی گھریلوں ساختہ اوزاروں سے کی گئی ہے، سرنگیں 50 میٹر تک گہری ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میں سے کوئی سرنگ اسرائیلی علاقے کے اندر تک نہیں ہے، قریب ترین سرنگ بھی سرحد سے 4 سو میٹر دور ہے۔ 

اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ بعض سرنگیں اس قدر چوڑی ہیں کہ ان کے اندر گاڑیوں کی نقل و حرکت ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں