پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
آڈیو میں ذکاء اشرف نامعلوم فرد اور نامعلوم خاتون سے گفتگو کررہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ذکاء اشرف کھلاڑیوں کے بارے میں بتار ہے ہیں کہ 8 پلیئرز طلحہ عثمانی نامی شخص کے قابو میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے بھی تمام فارمیٹس کی کپتانی اُسی کے کہنے پر چھوڑی تھی۔
ذکاء اشرف کی مبینہ آڈیو کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بات کرنے سے انکاری ہے۔ جیو نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر کوئی موقف نہیں ہے۔