16

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹ سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹ سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے بھارت کو سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 ویں اوور میں 211 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقہ نے ہدف با آسانی 42.3 اوورز میں حاصل کرلیا، ٹونی ڈی زورزی نے 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ریزا ہینڈرکس نے 52 اور وین ڈر ڈاؤسن نے 36 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سائےسدہرسن نے 62 اور کپتان کے ایل راہول نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں