16

دورۂ آسٹریلیا پر موجود خرم شہزاد کو فٹنس مسائل کا سامنا

خرم شہزاد آسٹریلوی بیٹر مچل مارش کو آؤٹ کرتے ہوئے--- بشکریہ کرک انفو
خرم شہزاد آسٹریلوی بیٹر مچل مارش کو آؤٹ کرتے ہوئے— بشکریہ کرک انفو

دورۂ آسٹریلیا پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔

پاکستان ٹیم کے ترجمان کے مطابق خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سائیڈ اسٹرین کی شکایت کی تھی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا ہے اور رپورٹ کا جائزہ لے کر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں خرم شہزاد نے 22 اور دوسری اننگ میں 16 اوورز کرائے تھے، انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں