37

بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آرام دینے کی بات کس نے کی؟

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں آرام دینے کی بات کہنے پر ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا مؤقف سامنے آگیا۔

ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے دوٹوک الفاظ میں بتا دیا تھا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔

انہوں نے سلیکشن کمیٹی پر واضح کردیا تھا کہ مشکل سیریز میں بڑے کھلاڑی ہرگز آرام نہیں کرسکتے۔

محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی پر واضح کردیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سینئر اور جونیئر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

محمد حفیظ نے سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کو آرام دینے کی بات بھی رد کردی ہے۔

علاوہ ازیں محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اتفاق کیا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو ایک دو چانس دے کر ڈراپ نہیں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر کرکٹ کے منصوبے کے مطابق اپریل 2024ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں نوجوان نئے کھلاڑیوں کو مکمل موقع دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 17 ارکان پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا جا چکا ہے جو شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں