برطانوی وزارت داخلہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاؤنڈ سے پیچھے ہٹ گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی دستاویزات میں اب کم از کم تنخواہ کی حد 29 ہزار پاؤنڈ ہوگی۔
برطانوی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں فیملی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 38 ہزار 700 پاؤنڈ کرنے کا کہا تھا۔