16

فوجیوں کا جانی نقصان افسوسناک، جنگ بھاری قیمت وصول کر رہی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

  
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا غزہ میں اسرئیلی فوجیوں کا جانی نقصان افسوسناک ہے۔ جنگ ہم سے بہت بھاری قیمت وصول کر رہی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جنگ جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ 

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم مقاصد اور کامیابی حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ 

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی لڑائی میں اب تک 153 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں