9

عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں نشان بنانے سے روک دیا گیا

فائل فوٹو : عثمان خواجہ
فائل فوٹو : عثمان خواجہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں نشان بنانے سے روک دیا۔

آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کے نشان کو بنانے سے روکا ہے۔

اوپننگ بیٹر نے اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا سے کئی ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل وہ اپنے بلے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے آرٹیکل ون کا حوالہ اور جوتے پر سیاہ فاختہ کی علامت کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔

اس سےقبل عثمان خواجہ پہلے ٹیسٹ میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلے تھے۔

عثمان خواجہ اپنے بلے پر ’سب کی زندگیاں برابر ہیں‘ اور ’آزادی، انسانی حق ہے‘ کا نعرہ لکھنا چاہتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں