20

بھارت کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، اعصام الحق کپتان ہوں گے

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے خلاف اگلے سال 4 فروری سے ہونے والی ڈیوس کپ ٹائی کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعصام الحق قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللّٰہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف فروری میں اسلام آباد میں ہونے والی ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں پاکستان کی نمائندگی اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللّٰہ کریں گے۔

سلیم سیف اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا۔ آئی ٹی ایف کے سامنے بھارت کو خفت اُٹھانی پڑی۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہماری کاوشوں کے باعث پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہوناچاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اسپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں