16

رضوان کے بجائے شاہین غلطی سے کپتان بن گئے، شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

رضوان کے بجائے شاہین غلطی سے کپتان بن گئے، شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کا کپتان بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ملیبرن میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ محمد رضوان کے بجائے شاہین آفریدی کو غلطی سے کپتان بن گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان اپنے کھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں، کون کیا کر رہا ہے؟ وکٹ کیپر بیٹر کو کسی سے کوئی غرض نہیں۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں