23

ملکہ ڈنمارک کا 14 جنوری کو اقتدار چھوڑنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ (Margrethe)دوم نے 14 جنوری کو اقتدار چھوڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فریڈرک کو سونپ دوں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملکہ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا، 83 سال کی ملکہ مارگریتھ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ میں واحد ملکہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں