17

اسرائیلی ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، 33 افراد گرفتار

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ترکیہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےلیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، ترکیہ اسرائیل کو بیرون ملک کسی حماس رہنما پر حملہ کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کر چکا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا کے مطابق انسداد دہشت گردی کارروائی میں پولیس نے آٹھ صوبوں کے 57 مقامات پر چھاپے مارے، کارروائی میں 33 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے، گرفتار افراد ترکیہ میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کی شناخت کر کے ان کو اغوا و قتل کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں