42

اسرائیل نے حملہ کیا تو محدود جنگ کا دائرہ ختم ہوجائے گا، حسن نصر اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا۔

جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ چھیڑی تو ہماری لڑائی کی کوئی حد یا اصول نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے، اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔

دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ایک مغوی کو آزاد کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی، حملے میں مغوی ہلاک ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں