سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 70 رنز پر گر گئی۔
ڈیوڈ وارنر کو 34 رنز پر آغا سلمان نے آؤٹ کیا، میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک آسٹریلیا نے 30 اوورز کے اختتام پر 1 وکٹ کھو کر 78 رنز بنا لیے ہیں۔
قبل ازیں میچ کے پہلے روز عامر جمال، رضوان اور آغا سلمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مشکلات میں گھری قومی ٹیم کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔
عامر جمال نے آسٹریلوی بولروں کی خوب درگت بنائی، چار چھکے اور نو چوکے لگائے، نیتھن لائن کو ریورس سوئپ پر چھکا بھی رسید کیا اور 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
میر حمزہ کے ساتھ عامر جمال نے آخری وکٹ پر 86 رن بنا کر آسٹریلیا کے خلاف دوسری بڑی شراکت کا ریکارڈ بنایا۔
محمد رضوان کے 88 اور آغا سلمان کے 53 رنز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 313 رنز بنائے۔