31

جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عبدالحمید لون

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوم حق خودارادیت پر حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ 5 جنوری 1949 میں اقوام متحدہ نے کشمیریوں کےحق خودارادیت کو تسلیم کیا تھا۔

عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ 1949 میں آج کے دن اقوام متحدہ کمیشن برائے پاکستان، بھارت نے قرارداد منظور کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ریاست کے الحاق کا فیصلہ عوام کی منشاء کے مطابق کرایا جائے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج تک اس قرارداد پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔

عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب ہیں، یو این سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر خط ارسال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر توجہ مبذول کرنے کی اپیل کی ہے۔

عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں