13

3 اسرائیلی وزراء کی اپنے آرمی چیف پر شدید تنقید

اسرائیلی کابینہ کا اجلاس—فائل فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی کابینہ کا اجلاس—فائل فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں 3 اسرائیلی وزراء نے اپنے آرمی چیف پر شدید تنقید کی ہے۔

اس بات کا انکشاف اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ کا اجلاس دارالحکومت تل ابیب میں حماس حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا۔

ایک اسرائیلی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ناکام جیو پولیٹکس پر انحصار کیا جو بے نقاب ہو گیا۔

وزراء کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں شور شرابہ بھی کیا گیا جس کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں