20

نیویارک میں 2 سب وے ٹرینوں میں تصادم، 24 زخمی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست نیویارک میں دو سب وے ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کے باعث 3 سب وے لائنز شدید متاثر ہوئیں ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق شمال کی جانب سے آنے والی ٹرین میں 5 سو مسافروں سوار تھے جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کے پٹری پر پہلے سے موجود غیر فعال ٹرین سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینیں پٹری سے اُتر گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت غیر فعال ٹرین میں 4 کارکن مرمت کا کام کررہے تھے جبکہ اس میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔

حکام کے مطابق کم از کم 24 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں