15

غزہ پر کیا گیا طنز اسرائیلی وزارتِ دفاع کو مہنگا پڑ گیا

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پر غزہ پر کیا گیا طنز اسی کو مہنگا پڑ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارتِ دفاع نے مفت پارکنگ، ایک سوئمنگ پول، انٹرنیٹ اور سرنگوں کے الفاظ استمعال کر کے غزہ کی پٹی میں ایک مشہور لگژری ہوٹل کا دورہ کرنے کا طنزیہ ٹوئٹ کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ساحل پر یہ ہوٹل تو موجود ہے لیکن اب یہ اسرائیلی بم باری کی وجہ سے ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کو ہوٹل کے کچھ حصوں پر بم باری کرتے دکھایا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ دفاع کی اس طنزیہ پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس پوسٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ تصور کریں کہ ایک فوج پروپیگنڈا پروگراموں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیا یہ اکاؤنٹ 5 سال کا بچہ چلا رہا ہے۔

اسی پوسٹ پر ایک صارف نے غزہ میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی فورسز پر تنقید بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں