17

سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کے سنسنی خیز مقابلے، اسٹیفن پیٹر ہینسل کامیاب

سعودی عرب میں ڈاکار ریلی کے سنسنی خیز مقابلے، اسٹیفن پیٹر ہینسل کامیاب

سعودی عرب کے صحرا میں ڈاکار ریلی کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، دوسرے مرحلے میں فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل کامیاب ہوگئے۔

58 سالہ ڈرائیور نے 50ویں مرتبہ اسٹیج جیت کر فن لینڈ کے آری واٹانینز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

اسپینش رائیڈر کارلس فیلکن کی بائیک کو حادثہ پیش آگیا، شدید زخمی رائیڈر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

سعودی عرب کے صحرا میں جاری ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ 463 کلومیٹر پر مشتمل تھا، 58 سالہ فرینچ ڈرائیور اسٹیفن پیٹر ہینسل نے سب کو پیچھے چھوڑکر 50ویں مرتبہ ڈاکار ریلی کا مرحلہ جیت لیا۔

سبیسٹیان لیوب 29 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، امریکا کے روکی سیتھ کوئنٹیرو 3 منٹ 11 سکینڈز بعد فنش لائن پر پہنچ کر تیسرے نمبر پر آئے دفاعی چیمپین قطر کے نصر العطیہ پانچویں کی پانچویں پوزیشن رہی۔

موٹر بائیک کیٹیگری میں اگناسیو کورنیجو نے مرحلہ جیت لیا، اسپینش رائیڈر کارلس فیلکن کی بائیک کو حادثہ پیش آگیا، شدید زخمی ہونے کےبعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایاگیا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں