37

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو کی قومی ٹیم کی ملاقات



ملک سے پولیو کا مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے تمام ذخائر بروئے کار لائے جائیں : وزیراعظم

ایسے علاقے جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے : وزیراعظم کی ہدایت

فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے  پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے : وزیراعظم

یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا چیلنج موجود ہے : وزیراعظم

وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ

وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے دو ،چار اور چھ مہینے کے پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

2024 میں اب تک ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو چکی ہے : بریفنگ

ستمبر، اکتوبر اور دسمبر 2024 میں پولیو ویکسین کی ملک گیر مہم کا انعقاد کیا جائے گا: بریفنگ

ایسے بچے جو کہ پولیو ویکسین پینے سے محروم رہ گئے ان کے ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے تا کہ ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے ان کی ویکسینیشن کی جا سکے : بریفنگ

ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر عائشہ رضا فاروق ، سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر ندیم محبوب اور نیشنل کوارڈینیٹر برائے انسداد پولیو محمد انوار الحق موجود تھے۔

****

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں