5

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ صنعت و تجارت کیلئے تباہ کن ہے: چوہدری رضا محی الدّین


حکومت پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرکے پاکستان کوآئی ایم ایف اورآئی پی پیز سے بھی نجات دلائے


لاہور(میاں محمدطاھر رشید)معروف بزنس مین سماجی شخصیت شہزاد ٹریولز ٹرانسپورٹ کےمنیجنگ ڈائریکٹر چوہدری رضا محی الدین نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو صنعت و تجارت کیلئے انتہائی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے انڈسٹری کا پہیہ چلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، توانائی کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے سے پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں نہ صرف اشیائے ضروریہ مہنگی ہوں گی بلکہ برآمدات بھی متاثر ہوں گی، حکومت لیوی اور اخراجات میں کمی کرے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عام آدمی کے بجٹ میں لایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار شہزاد ٹریولز کھاریاں اڈہ شہزاد ہوٹل کھاریاں میں موجودشہزاد ٹریولز کھاریاں کے منیجنگ ڈائریکٹرنے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کھاریاں کے معروف بزنس مین چوہدری رضا محی الدین نے کہا کہ اگر حکومت ٹیکسوں اور لیویز کا بوجھ کم کرے تو نہ صرف ایندھن سستا ہو سکتا ہے بلکہ اس کے مثبت اثرات پوری معیشت پر مرتب ہوں گے۔ چوہدری رضا محی الدّین نے کہا کہ پہلے ہی کاروباری برادری مہنگی بجلی، بلند شرح سود، ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعتکاروں سمیت چھوٹے تاجروں کیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گا لہٰذا میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور صنعت و تجارت کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں،اور اگر پیداواری لاگت میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو مقامی صنعت کا پہیہ سست پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات معیشت اور روزگار دونوں پر مرتب ہوں گے۔معروف بزنس مین شہزاد ٹریولز کھاریاں کے منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری رضا محی الدّین نے کہا کہ اشرافیہ کو پیٹرول ، بجلی سمیت دیگر سہولیات مفت مل رہی ہیں جبکہ عوام لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور مہنگائی سمیت دیگر بے پناہ مسائل کا شکار ہے ،آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر بھی 2ہزار ارب سالانہ مل رہے ہیں، ری گیسیفائڈ معاہدے عوام کو یومیہ 5 لاکھ38 ہزار ڈالر میں پڑ رہے ہیں،حکومت پیٹرولیم لیوی ،بجلی ، گیس پر براہ راست ٹیکس سے اربوں روپے جمع کرلیتی ہے لیکن غریب عوام کو ریلیف نہیں ملتا،حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں