11

دکان پہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 9 مجرمان کو عدالت نے سزا سنا دی

مجرم نوید کو 14 سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانہ، ثمر، فیض،شہزاد، قمر، طیب، محمد علی، کاشف اور عثمان کو ڈکیتی کے جرم میں 7/7 سال قید کی سزا سنائی گئی،

فائرنگ کے جرم میں مجرم نوید کو 11 سال قید 2 لاکھ 95 ہزار، ثمر، فیض،شہزاد، قمر، طیب، محمد علی، کاشف اور عثمان کو 3/3 سال قید اور 45/45 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی

گوجرخان پولیس کی موثر پولیسنگ، دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 9 مجرمان کو معزز عدالت سے سزا سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق دکان پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے 9 مجرمان کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، مجرم نوید کو ڈکیتی کے جرم میں 14 سال قید اور 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کو 11 سال قید اور 2 لاکھ 95 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، مجرمان ثمر، فیض،شہزاد، قمر، طیب، محمد علی، کاشف اور عثمان کو ڈکیتی کے جرم میں 7/7سال قید کی سزا سنائی گئی، مجرمان کو 3/3 سال قید اور 45/45 ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال جون تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں