125

اسلام آباد ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ امپورٹڈ سگریٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری انچارج نے چپ سادھ لی

انچارج کا کہنا ہے کہ پہلے کسٹم ہول سیلرز کو پکڑے پھر ہم اسلام آباد کے گلی محلوں میں فروخت ہونے والے امپورٹڈ سگریٹوں کے خلاف کارروائی کرینگے

ایکسائز عملے نے سب سے ہاتھ ملا رکھا ہے ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دیکھانے کے اور ہیں ، ذرائع

کسٹم حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ مسلسل کاروائی کرتے ہیں کوئی اور بھی موقف دینا چاہے تو مناسب جگہ فراہم کی جائیگی،ادارہ

اسلام آباد (مدثر الیاس کیانی سے )اسلام آباد ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے تعینات عملے نے ٹوبیکو کے خلاف کاروائیاں نا کرنے کا انکشاف کر دیا ہے اور ملبہ کسٹم کے سر ڈال دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اعلی افسران اور فائلوں کا پیٹ بھرنے کیلئے کی جانے والی کاروائیاں وفاقی دارالحکومت میں امپورٹڈ سگریٹوں کی فروخت کا سلسلہ نا کافی ہیں جبکہ ایکسائز آفس کی جانب سے بنائے جانے والے ٹوبیکو انچارج کا کہنا ہے کہ ہم امپورٹڈ سگریٹوں کی فروخت نہیں روک سکتے کیونکہ یہ کسٹم والو کا کام ہے وہ ہول سیلرز کو روکتے ہی نہیں ہیں سارا راولپنڈی راجہ بازار امپورٹڈ سگریٹوں سے بھرا ہوا ہے ہم کسی کو پکڑتے بھی ہیں تو قانون کے مطابق پانچ سو سے زائد چلان نہیں کر سکتے لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ قانون کے مطابق مجبور اور معذور ہونے کے دعویداروں نے ہر دوکاندار سے پینگیں بڑا رکھی ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنا کام پوری توجہ اور ایمانداری کے ساتھ ادا کرنے کی بجائے ایکسائیز آفس نے ملبہ کسٹم کے سر ڈال دیا ہے اس ضمن میں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل متحرک ہیں اور جہاں بھی ہم کو امپورٹڈ سگریٹوں کی موجودگی کا عمل ہوتا ہے کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور ایکسائز انسپکٹر نے بھی تسلیم کرلیا ہے کہ ہم امپورٹڈ سگریٹوں کی فروخت کو نہیں روک سکتے اس ضمن میں کوئی اور بھی شواہد کے ساتھ حقائق بتانے کا خواہش مند ہوا تو ادارہ اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں