مرکزی مسلم لیگ 10 لاکھ مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کرچکی ہے
راولپنڈی(رپورٹر )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماوں نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، مرکزی مسلم لیگ عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں، مرکزی مسلم لیگ 10 لاکھ مستحق افراد میں ونٹر پیکج تقسیم کرچکی ہے، گلگت، چترال اور دیگر صوبوں کے دور افتاد علاقوں کے ساتھ کشمیر میں بھی ونٹر پیکج کا سلسلہ جاری ہے، خواتین اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے وکیشنل سنٹرز بنائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کے صدر چوہدری شفیق ورائچ، ضلعی صدر شہباز راجپوت، جنرل سیکرٹری انجینیئر مبین صدیقی، خدمت خلق پنجاب کے صدر احسان اللہ منصور، راولپنڈی زون کے صدر احسان اللہ مقصود، شمالی پنجاب خدمت خلق کے ضلعی صدر وجاہت امین شیخ نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا رہنماوں نے کہا موجودہ معاشی صورتحال میں عوام کیلئے زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہو چکا ہے ان حالات میں مرکزی پاکستان مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اس وقت شعبہ خدمت خلق راولپنڈی نے دو ہزار خاندانوں کیلئے ونٹر پیکج کا اہتمام کیا ہے جس کا پہلا قافلہ کشمیر کے چار اضلاع ٹوٹل کشمیر کے چار اضلاع پونچھ، سدھنوتی، باغ اور مظفر آباد بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ تین دن میڈیکل کیمپ ہوگا جس میں مفت طبی سہولیات کے علاوہ شوگر اور عام ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے رہنماوں کا کہنا تھا اور مستحق خاندانوں کو راشن بھی فراہم کیا جائے گا رہنماوں نے کہا کہ اب تک 70 لاکھ روپے ونٹر پیکج تقسیم کر دیا گیا علاوہ ازیں ہزاروں کی تعداد میں اب تک راشن تقسیم کیے سستے بازار اور ہوٹل مختلف مقامات 9 فری دسترخوان جڑواں شہروں میں چل رہے ہیں اس موقع پر ملکی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا طریقہ سیاسی بیانیہ پر چل رہا ہے عملی طور پر کوئی کام نہیں کر رہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیاست تعمیری اور لوگوں کی عملی خدمت کر سکیں اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کی طرف گامزن ہیں بقیہ جماعتیں صرف ٹی وی پر بیٹھ کر باتوں سے عوام کو خوش کرتی ہیں آج سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہیں موجودہ حکومت جب اپوزیشن میں تھی ان کے ساتھ کیا رویہ تھا آج وہ حکومت میں ہو کر اپوزیشن کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔
