54

روات پولیس کی کاروائی،قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

اشتہاری محمد علی نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے متین کو قتل جبکہ نبیل کو زخمی کر دیا تھا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد علی کو گرفتارکرلیا، اشتہاری محمد علی نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے متین کو قتل جبکہ نبیل کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جولائی 2023 تھانہ روات میں درج کیا گیا،روات پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں